2030ءکوئی نیا ٹیکس نہیں ہوگا، ولی عہد
ریاض: ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ 2030ءتک کوئی نئے ٹیکس نہیں ہوں گے۔ ہم نے ملکی معیشت اور صنعتی شعبے کو مستحکم کرلیا ہے۔ 2020پروگرام پر تمام تر توجہ مرکوز ہے جبکہ بہت جلد 2025پروگرام پر روشنی ڈالی جائے گی۔ 2015میں ہمیں بہت کچھ کرنا چاہئے تھا لیکن ہم مزید مواقع ضائع نہیں کرنا چاہتے تھے۔ اب ہمارے پروگرام میں استحکام آگیا ہے۔ ایک فیصد امکان ہے کہ اس پروگرام میں کوئی تبدیلی کی جائے۔