انجینیئرنگ کے طالبعلم نے خود کشی کیوں کی؟
جیکب آباد...فیصل آباد کی یونیورسٹی میں بار بار فیل ہونے پر طالبعلم نے خود کشی کرلی۔ این ایف سی یونیورسٹی فیصل آباد میں زیر تعلیم جیکب آباد کے رہائشی سیف اللہ جمالی نے گزشتہ روز یونیورسٹی کے مین گیٹ پر خود کو گولی مار لی۔ سیف اللہ جمالی فائنل ایئر کیمیکل انجینئرنگ کا طالب علم تھا ۔ بار بار فیل ہونے کی وجہ سے دل برداشتہ تھا ۔ خودکشی سے قبل والدین کے نام ایک خط بھی چھوڑا ۔اس نے اپنے ماں باپ اوراساتذہ سے معافی مانگی اور لکھا کہ کسی دباو اور ڈیپریشن کے باعث یہ قدم نہیں اٹھا رہا۔ میرے مرنے کی وجہ تلاش نہ کی جائے۔ ڈاکٹرو ں سے درخواست ہے کہ مجھے بچایا بھی نہ جائے ۔ اگر بچایا گیا تو دوبارہ خودکشی کرونگا ۔ اس نے والدین سے درخواست کی کہ وہ میری موت کے بارے میں کسی کو نہ بتائیں ۔ اہل خانہ اور دوستوں نے الزام لگایا کہ سیف اللہ جمالی کی موت کی ذمہ دار یونیورسٹی انتظامیہ ہے۔ اسے ایک ٹیچر ذاتی عناد کے باعث فیل کر رہا تھا۔ دریں اثناء سیف اللہ جمالی کو آبائی علاقے جیکب آباد کی تحصیل گڑھی خیر میں سپرد خاک کردیا گیا ۔