Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرپشن کے مزید اسکینڈلز قوم کے سامنے لائیں گے‘ عمران خان

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم کی دولت لوٹنے والوں کے مستقبل میں بھی مزید اسکینڈلز سامنے لائے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد اپنی ایک ٹویٹ کے ذریعے عمران خان کا کہنا تھا کہ آنے والے وقتوں میں قوم کی دولت لوٹنے والوں کے مزید اسکینڈلز سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت بھی خطرے میں آیا کرے گی لیکن میرے پاکستانیو! آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔ کرپشن کے خلاف ڈٹے رہنا ہے۔ واضح رہے کہ نیب نے گزشتہ روز شہباز شریف کو آشیانہ ہاﺅسنگ اسکیم اسکینڈل میں گرفتار کیا تھا جس کے بعد آج انہیں نیب عدالت میں پیش کرکے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا ہے۔
 

شیئر: