Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہباز سے ملاقات کیلئے نواز شریف کی درخواست مسترد؟

 
لاہور... سابق وزیراعظم نوازشریف نے شہبازشریف سے ملاقات کیلئے نیب کودرخواست دے دی ۔ڈی جی نیب درخواست سے متعلق فیصلہ کریں گے۔ احتسا ب عدالت نے سابق وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کو 10 روزہ ریمانڈ پر نیب حکام کے حوالے کر دیا۔ افسران نے انہیں حوالات میں منتقل کر دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے شہباز شریف سے ملاقات کیلئے نواز شریف کی درخواست مسترد کردی۔ یاد رہے کہ شہبازشریف صاف پانی اسکینڈل میں پیشی کیلئے نیب کے دفتر گئے تھے جہاں پر افسران نے ان سے تفتیش کے بجائے ان کے سامنے تین فائلز رکھیں اور انہیں بتایا کہ ہمارے پاس آپ کے خلاف ثبوت موجود ہیں۔ اس لئے حراست میں لے رہے ہیں۔

شیئر: