Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی نہ چھوڑنے پر بیوی کا قتل

نئی دہلی۔۔۔۔دہلی پولیس نے 23سالہ شخص کواہلیہ کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ ملزم نے پہلے بیوی کا گلا دوپٹے سے دبایا اوردھاردار آلے سے قتل کردیا۔یہ واقعہ نجف گڑھ تھانے کے رنجی انکلیو علاقے میںگزشتہ روز پیش آیا۔ زوجین اعظم گڑھ کے رہنے والے تھے۔ 2013ء میں پسند کی شادی کی تھی۔2اکتوبرکو قتل کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور چھان بین کے دوران معلوم ہوا کہ شوہر آفتاب احمد واردات کی رات موقع پر موجود تھا۔ آفتاب کا موبائل ٹریس کرنے سے لوکیشن سہارنپور اور لکھنؤ کی موصول ہورہی تھی جس کی بنیادپر پولیس ٹیم لکھنؤسے 15کلو میٹر دور اس کے رشتے دار کے گھر سے گرفتار کرکے دہلی لے آئی۔پوچھ گچھ کے دوران آفتاب نے بتایا کہ وہ بیوی کو اعظم گڑھ میں رکھنا چاہتا تھا ،ان کا 4سالہ بیٹا اعظم گڑھ میں رہتا ہے لیکن اہلیہ وہاں رہنے کیلئے تیار نہ تھی ۔اسے بیوی کے چال چلن پر شبہ تھا جس پر اکثر لڑائی جھگڑا ہوا کرتا تھا۔آخر کار طیش میں آکربیوی کا گلا دوپٹے سے دبایا اور کچن میں رکھے ہوئے دھار دار آلے سے گلا کاٹ کر فرار ہوگیا۔
مزید پڑھیں:- - - -3سالہ ہندوستانی بچے نے زہریلے سانپ کو کھلونا بنالیا

ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں

رائے دیں، تبصرہ کریں
 

شیئر: