Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب میں ٹیچروں کیلئے سیاسی سرگرمیاں ممنوع

   لاہور...پنجاب حکومت نے اساتذہ سمیت تمام سرکاری ملازمین کے ضمنی انتخابات میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی ۔ پنجاب حکومت نے اساتذہ کے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی کا مراسلہ تمام ڈسٹر کٹ ایجوکیشن افسران کو جاری کر دیا گیا ۔ مراسلے کے مطابق 2018 کے ضمنی انتخاب میں کوئی ہیڈ ماسٹر یا استاد کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے گا ۔کسی بھی انتخابی امیدوار کے ساتھ تصویر اور کارنر میٹنگ میں جانے پر بھی پابندی ہو گی۔مراسلے میں کہا گیا کہ اپنا گھر، پلاٹ یا کوئی اور جگہ کسی سیاسی سرگرمی کےلئے دینے پر بھی پابندی ہو گی۔ اگر کوئی استاد سیاسی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تو اس کےخلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

شیئر: