Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں سٹی اسکیپ پراپرٹی ڈویلپرز نمائش

نمائندہ اردو نیوز۔ دبئی
 
 دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں17واں سٹی اسکیپ پراپرٹی ڈویلپرز نمائش کا افتتاح ہواجس میں پوری دنیا کی 300سے زائد کمپنیوں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر خریداروں اور رئیل اسٹیٹ سے منسلک لوگوں نے ہر سال کی طرح بڑی تعداد میں شرکت کی۔3 روزہ اس نمائش میں ڈویلپرز اور رئیل اسٹیٹ کے اداروں کے علاوہ دبئی کے مقامی اداروں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اس موقع پر بانی متحدہ عرب امارات شیخ زاید بن سلطان کی تصاویر کو بھی نمائش کیلئے پیش کیا گیا تھاجسے حاضرین نے بہت پسند کیا اور وہاں پر تصاویر بنوائیں۔
 

شیئر: