Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہبا ز شریف کی گرفتاری، ن لیگ ملک گیر احتجاج کریگی

 لاہور.. مسلم لیگ (ن) نے حکومت کو قومی اور پنجاب اسمبلی کا اجلاس منگل تک طلب کرنے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔پارٹی اکثریت نے شہباز شریف کی گرفتاری کو سیاسی انتقامی کارروائی قرار دیا۔اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سابق وزیر اور ن لیگ کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا کہ اسمبلی اجلاس نہ بلائے گئے تو اپوزیشن بدھ کو قومی اور پنجاب اسمبلیوں کے باہر بھرپور احتجاج کرے گی۔ احتجاج صرف پارلیمنٹ تک محدود نہیں رہے گا۔ انتقامی کارروائیوں کو پوری طرح بے نقاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ قائد حزب اختلاف کی گرفتاری جمہوریت پر حملہ اور پارلیمنٹ کی توہین ہے۔ بغیر کسی ثبوت کے شہبازشریف کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب آزاد ادارہ ہے تو پشاور میٹرو کرپشن کیس میں عمران خان اور پرویز خٹک کو گرفتار کرے۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کو گرفتارکرنے کا مقصد ضمنی انتخابات پراثرانداز ہونا ہے، جس طرح کی کارروائیاں 25 جولائی سے پہلے کی گئیں یہ اسی کی ایک کڑی ہے۔ رانا ثناءاللہ نے بتایا کہ اپوزیشن سے رابطوں کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ پیپلزپارٹی کے ساتھ بھی ملاقات طے ہورہی ہے۔ 
 

شیئر: