ترک سفیر کو نکالنے کی خبربے بنیاد ہے، وزارت خارجہ
ریاض: وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ترکی سفیر کو سعودی عرب چھوڑنے کی ہدایت جاری کرنے کی خبر جھوٹ پر مبنی ہے۔ مملکت نے ریاض میں متعین ترکی سفیر کو ایسی کوئی ہدایت جاری نہیں کی۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ایک معروف اخباری ویب سائٹ میں جاری ہونے والی خبر جھوٹ پر مبنی ہے۔