وسطی امریکہ میں بارشوں اور سیلاب سے 12 افراد ہلاک
گوئٹے مالا سٹی ....وسطی امریکہ میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 12 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ گھروں اور فصلوں کو بھی کافی نقصان پہنچا۔ وسطی امریکہ میں گوئٹے مالا سے کوسٹا ریکا کے درمیان زوردار بارش شروع ہوئی تھی جس کی وجہ سے کئی مقامات پر تودے گرنے اور اچانک سیلا ب کی وجہ سے 12افراد ہلاک ہوئے ہیں۔بارش کی وجہ سے مکانات اور کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے اور ہزاروں لوگوں کوعارضی کیمپوں میں ہونا پڑا ہے۔جنوبی ہونڈراس میں کم از کم 260 مکانات تباہ ہوئے جبکہ 6 ہزار سے زائد لوگوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیا گیا ہے۔