Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیوروکریسی اور سفیروں کے تبادلے کا وقت آپہنچا

کراچی (صلاح الدین حیدر ) تحریک انصاف کی نئی حکومت اب پہلے سے زیادہ کافی پر اعتماد نظر آتی ہے۔ حالات کا اچھی طرح سے جائزہ لینے کے بعد اب افسر شاہی اور سفیروں کے تبادلے پر غور شروع ہوگیا ۔سرکاری ذرائع نے انکشاف کیا کہ پچھلے چند دنوں میں بہت سارے سینیئر افسروں کو نوٹس جاری کردئےے گئے کہ آخر انہیں ہی کیوںنانئی جگہ پوسٹ کیا جائے کیونکہ پچھلے پانچ سال سے ایک ہی پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہےں ،جو حکومتی اصولوں کے خلاف ہے۔ فہرستیں مرتب ہوچکی ہےں جس کے تحت امریکہ میں پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی اور بیرونی ممالک میں سفیروں اور اعلیٰ افسران کو یا تو وطن واپس بلا لیا جائے گا یا پھر انہیں کسی اور ملک میں پوسٹ کیا جائیگا۔ علی جہانگیر صدیقی ایک نوجوان شخص ہیں وہ چونکہ سابق وزیر اعظم خاقان عباسی کے مشیر ہی نہیں بلکہ ان کی ایئر بلیو میں شراکت دار بھی تھے، انہیں ناتجربہ کاری کے باوجود واشنگٹن جیسی اہم پوسٹنگ دی گئی۔ اگر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی امریکا کا دورہ نہیں کرتے تو پاکستانی ۔امریکی تعلقات مزید خراب ہونے کا خدشہ تھا، ایک فیصلے کے مطابق نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹریننگ کمیشن کےذوالفقار احمد چیمہ کو مستعفی کر دیا گیا ہے۔ ایک وفاقی وزیر جو اپنی شناخت نہیں کروانا چاہتے کا کہناہے کہ ایسے تمام افسران کو نوٹس جاری کئے جارہے ہیں کہ وہ یا تو استعفیٰ دے دیں یا پھر انہیں فارغ کردیا جائے گا، وجہ صاف ہے ، پی ٹی آئی کی حکومت کے نزدیک ےہ اعلیٰ افسران یا تو خود ہی کرپشن میں ملوث ہیں یا پھر زرداری اور نواز شریف کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ سرکاری اصول تو یہی ہے کہ ایسے تمام افسران جو کہ سیاسی بنیادوں پر مقررکئے گئے تھے انہیں خود ہی حکومت جانے کے بعدمستعفی ہوجانا چاہیے تھا، ڈاکٹر ملیحہ لودھی پاکستان کی اقوام متحدہ میں مستقل مندوب، جنرل پرویز مشرف کے سابق وزیر طارق عظیم جو کہ کافی عرصے سے کینیڈا میں سفیر ہیں ، اب ان کی ضرورت محسوس نہیں کی جاتی۔ اسی طرح پاکستان انسٹیٹیوٹ آف فیشن ڈیزائننگ کے وائس چانسلرحنا طیبہ بھی ہٹائی جانے والی ہیں، وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے حال ہی میں صاف طور پر کہہ دیا تھا کہ جو بھی افسران سیزن بنیادوں پر مقرر کئے گئے انہیں اب جانا ہوگا۔ یادرہے کہ وفاقی حکومت نے نیشنل بینک آف پاکستان، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے10 اعلیٰ افسران کو پہلے ہی فارغ کردیا ہے، یہ سلسلہ مزید بڑھے گا۔
 

شیئر: