کویت: گھریلو ملازمین چھٹی سے واپسی پر طبی معائنہ کروائیں
کویت: گھریلو ملازمین کا چھٹی سے واپس آنے کے بعد طبی معائنہ ضروری ہے۔ کویتی وزارت داخلہ نے تمام شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ چھٹی سے واپس آنے والے اپنے ملازمین کا طبی معائنہ کروانے کے پابند ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کے تحت شعبہ اقامہ نے وزارت صحت سمیت تمام شہریوں کو مطلع کردیا ہے کہ انڈیا سمیت دیگر متعدد ممالک سے تعلق رکھنے والے گھریلو ملازمین کا چھٹی سے واپس آنے پر طبی معائنہ ضروری ہے۔ یہ معائنہ وزارت صحت کے متعلقہ اداروں میں ہوگا۔ ہر مرتبہ چھٹی سے واپس آنے پر ملازمین کا معائنہ کیا جائے گا نیز میڈیکل کی تجدید ہوگی۔ کفیل اس کے پابند ہوں گے کہ چھٹی سے واپس آنے والے ملازمین کا فوری معائنہ کروالیں۔
کویت کی تازہ ترین خبریں واٹس ایپ پر وصول کریں