Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں بنگلہ دیشی ہائی کمشنر کو نکالنے کا فیصلہ

  اسلام آباد... پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین سفارتی تعلقات میں دراڑ پڑنے لگی۔ بنگلہ دیش کی طرف سے پاکستانی ہائی کمشنر کو تسلیم نہ کرنے کے جواب میں پاکستان نے بنگلہ دیشی سفیر کو ملک سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دونوں ملکوں کے مابین سفارتی تعلقات میں جاری تعطل کے بارے میں وزیر اعظم عمران خان کو آگاہ کردیا اور بنگلہ دیشی ہائی کمشنر طارق احسان کو پاکستان سے نکالنے کی سفارش کی ہے ۔سفارتی ذرائع دفترخارجہ کی جانب سے اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کو سمری ارسال کر دی گئی۔ یہ سفارش بنگلہ دیش کیلئے پاکستان کی جانب سے نامزد ہائی کمشنر سیدہ ثقلین کو ایگریما نہ دینے کی بنیاد پر کی گئی ۔ پاکستان نے گزشتہ8 ماہ سے نئے ہائی کمشنر کے ایگریما کیلئے درخواست دے رکھی ہے۔اس وقت ڈھاکا میں پاکستانی سفارتی مشن قونصلر سطح کا افسر چلا رہا ہے۔ بنگلہ دیشی ہائی کمشنر کو واپس بھیجنے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

شیئر: