پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے12 ارکان منحرف؟
اسلام آباد... وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کی خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر الیکشن میں پنجاب اسمبلی کے 12 پی ٹی آئی ارکان نے مسلم لیگ ن کو ووٹ دیا ۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ ن لیگ کو ووٹ دینے والوں میں پارٹی میں شامل ہونے والے کچھ آزادارکان بھی ہوں ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ دنیا مطلب کی ہے۔خلیجی ملکوں سے جن شرائط پر پیسے مل رہے تھے ہم ان شرائط پر پیسے نہیں لے سکتے تھے۔ اپنے اسٹر یٹجک اور اکنامک مفادات کو د یکھا ۔ نہ چاہتے ہوئے بھی آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 17 اکتوبر کو بلا رہے ہیں۔ وزیراعظم کو شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر پر کوئی اعتراض نہیں ۔