سعودی کابینہ کا اجلاس، خطے کے حالات حاضرہ پر غوروخوض
بدھ 10اکتوبر2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونےوالے اخبار’ ’الشرق الاوسط “ کی شہ سرخیاں
٭ سعودی کابینہ کا اجلاس، خطے کے حالات حاضرہ پر غوروخوض
٭ کابینہ کی تشکیل سے معذرت کرنے پر دوبارہ یہ ذمہ داری قبول نہیں کرونگا، سعد الحریری
٭ سعودی عرب اور ترکی ، جمال خاشقجی کی گمشدگی کی گتھی مل جل کر سلجھا رہے ہیں
٭ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے امریکی ایلچی برائے شام کی ملاقات
٭ عرب امور میں پڑوسی ممالک کی مداخلت درست نہیں، عرب لیگ
٭ اردن کی مدد میں ادنیٰ فروگزاشت سے کام نہیں لیں گے، عمان میں سعودی سفیر
٭ عالمی برادری گولان کی پہاڑیاں اسرائیلی قلمرو میں شامل کرنے کا فیصلہ تسلیم کرے، اسرائیلی وزیراعظم
٭ اقوام متحدہ میں متعین امریکی سفیر اچانک مستعفی ہوگئیں
٭ ”لبان “ طوفان کے خطرات سے نمٹنے کیلئے سلطنت عمان اور یمن میں تیاریاں
٭ خلیجی ممالک کے سوا پوری دنیا کے اقتصادی نظام کا منظر نامہ مایوس کن ہے، عالمی مالیاتی فنڈ
٭٭٭٭٭٭٭٭