پونے۔۔۔۔ہندوستان کے شہر پونے میں رہنے والی 4سالہ بچی کی سڑک حادثے کا شکار ہوجانے کے باعث اس کے سر کی 60فیصد ہڈیاں چکناچور ہوگئی تھیں۔ ڈاکٹروں نے تھری ڈائمنشنل انڈیویجول پولیتھین بون (مصنوعی ہڈی)کے ذریعے اس کے کاسۂ سر کو تبدیل کرکے جراحت کی دنیا میں تاریخ رقم کردی۔بچی کے والد اسکول میں بس ڈرائیور ہیں۔ والدہ کا کہنا ہے کہ اب میری بیٹی اسکول جاتی اور بچوں کے ساتھ کھیل کو د بھی کرتی ہے۔بچی کا علاج کرنیوالے ڈاکٹر جتیندر اوسوال کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونیوالی بچی کو اسپتال لایا گیا جس کے سر سے خون بہہ رہا تھا۔ سی ٹی اسکین سے معلوم ہوا کہ اس کے سرکے عقبی حصے کی ہڈی (آپٹیکل اسکل) ٹوٹ پھو ٹ گئی جس سے دماغ متاثر ہورہا ہے۔48گھنٹے بعد بچی کی حالت مزید خراب ہونے لگی تودوبارہ سٹی ٹی اسکین کرایا گیا جس میں اے ڈیما کا پتہ چلا۔ اس کے بعد وینٹی لیشن اور میڈیکل تھراپی دی گئی لیکن اے ڈیما کم نہیں ہوا۔ بالآخر آپریشن کے ذریعے اس کے کاسۂ سر میں مصنوعی ہڈی لگانے میں کامیاب ہوگئے۔
مزید پڑھیں:- - - - -اسرو کے سائنسداں جاسوسی کے الزام سے بری،حکومت 50لاکھ روپے ادا کرے، سپریم کورٹ
رائے دیں، تبصرہ کریں
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں