Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں پھیلی پراسرار بدبو کی حقیقت کیا ہے؟

کراچی... کراچی میں پر اسرار بدبو نے کراچی کے شہریوں کی ناک میں دم کر رکھا ہے طرح طرح کے اندازے لگائے جا رہے تاہم اب اس کی حقیقت سامنے آئی ہے۔ اس کی وجہ ہاکس بے پر پھیلا تیل جیسا چکنا مواد ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہاکس بے کے بڑے حصے پر تیل جیسا چکنا مواد پایا گیا جو اس بدبو کی اصل وجہ ہے۔ مختلف ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ تیل جیسا چکنا مواد پہلے چرنا ساحل پر پایا گیا جو بہتا ہوا ہاکس بے اور ریت کے ٹیلوں تک آگیا۔ تیل جیسا چکنا مواد 2سے 3 کلو میٹر کے فاصلے تک پھیلا ہوا ہے جس کے ذرات ہوامیں شامل ہو کر بدبو کا باعث بنے۔

شیئر: