Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

‎ ‎اسٹائل ذدا ہٹ کے

فیشن میں رنگوں کی بہار ہرسا ل نئے انداز سے جلوہ گر ہوتی ہے .  ان کی بنیاد پر ہی  ملبوسات ،  میک اپ اور دیگر  فیشن   ترتیب دیے جاتے ہیں   اور مقبول رنگ کے نئے شیڈز متعارف کروائے جاتے ہیں .  پھر انہی مقبول رنگوں  کو خواتین موسم  کے حساب سے کبھی دھیمے اور کبھی  شوخ انداز سے استعمال کرتی نظر آتی ہیں   .  اگر لپ اسٹک کی بات کی جائے تو  آجکل لپ اسٹک کا ایک دلکش شیڈ جسے  بورڈو کہا جاتا ہے  بہت مقبول ہو رہا ہے .  یہ شیڈ عام گلابی اور سرخ رنگ سے ذرا مختلف ہے .  میک اپ کی دنیا میں بورڈو شیڈ  خزاں کے لیے پسندیدہ قرار دیا جارہا ہے .  یہ گلیمرس اور اسٹائلش  لپ اسٹک شیڈ  دنیا بھر میں تیزی سے مقبول  ہورہا ہے .  میک اپ  کے معاملے میں مشرقی اور مغربی انداز میں یکسانیت  نظرآنے لگی ہے  . مغرب  کی طرح مشرقی ممالک میں بھی اب کم سے کم میک اپ  کا رواج مقبول ہورہا ہے  اور ایسے انداز کو پسند کیا جارہا ہے  جس کو اپنا کر فرد کی شخصیت نمایاں ہو  نہ  کہ  میک اپ  اور  ایکسرسیری  وغیرہ . بورڈو  لپ اسٹک شیڈ  کی انفرادیت آپ کی شخصیت کا منفرد تاثر دینے میں مدد دے گی .  پہلے آپ گہرے یا ہم رنگ   لپ لائنر کے ساتھ  ہونٹوں پر آؤٹ لائن بنالیں پھر بورڈو شیڈ کی لپ اسٹک استعمال کریں .  کلیئر لپ گلوس ، ہلکاآئی شیڈ   اور ہلکا سا میک اپ   اس شیڈ کی دلکشی میں اضافے کے ساتھ ساتھ آپ کی شخصیت کو بھی  بھر پور اندازمیں واضح  کرنے میں مدد دیں گے . 
 

شیئر: