مکہ مکرمہ: الشرائع روڈ پر 83بجلی ٹاورز
جمعرات 11 اکتوبر 2018 3:00
مکہ مکرمہ ...مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے الشرائع مکہ مکرمہ روڈ پرروشنی کا انتظام کرنے کیلئے بجلی کے موجودہ کھمبے ہٹا کر اعلیٰ درجے کے کھمبے نصب کرانا شروع کردیئے۔ 2 ماہ کے دوران 83بجلی ٹاورز نصب ہونگے۔ 10نصب کردیئے گئے۔ ہر بجلی ٹاور 30میٹر اونچا ہے ۔ ہر ایک میں 6بلب ہیں ،ہر بلب ایک ہزار وولٹ کا ہے۔