Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان خطے میں اسلحہ کی دوڑ کے خلاف ہے‘ دفتر خارجہ

اسلام آباد:  دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سی پیک معاہدوں سے متعلق کوئی نظر ثانی ہیں کی جا رہی اور اس حوالے سے وزیرا عظم عمران خان کے بیان کو درست انداز میں پیش نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ ملک میں بین الاقوامی این جی اوز کے کام کرنے پر پابندی نہیں۔ پاکستان نے حال ہی میں 141 بین الاقوامی این جی اووز کے معاملات دیکھے جن میں سے 74 کو کام کرنے کی اجازت دی گئی۔ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ سی پیک معاہدوں پر کوئی نظر ثانی نہیں ہو رہی، سی پیک معاہدوں پر نظر ثانی سے متعلق وزیراعظم کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ اکستان اور چین اسپیشل اکنامک زونز میں تیسرے شراکت دار کی شراکت کے لیے پر امید ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سی پیک کی شراکت داری پر بات چیت ہوئی ہے تاہم اس سے متعلق حتمی معاملات ابھی طے پانے ہیں۔پاک ہند مذاکرات سے متعلق بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں اسلحہ کی دوڑ کے خلاف ہے۔ پاک ہند تعلقات کے حوالے سے کوئی خفیہ پالیسی نہیں، ہند مذاکرات سے پیچھے ہٹ گیا لیکن پاکستان کسی بات سے نہیں بھاگ رہا، ہم نے سب سے بات چیت کرنی ہے ، ہماری خارجہ پالیسی میں کوئی ابہام نہیں۔

شیئر: