Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جموں یونیورسٹی میں قائم ہوگا خلائی سائنس مرکز

نئی دہلی۔۔۔۔جموں میں خلائی سائنسی مرکز قائم کرنے کیلئے ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) نے جموں سینٹرل یونیورسٹی کیساتھ ایک مفاہمتی قرار داد (ایم او یو) پر دستخط کئے ۔ خلائی ادارے نے بتایا کہ یونیورسٹی میں ستیش دھون خلائی سائنسی مرکز قائم کیاجائیگا۔ یہ مرکز 1150مربع میڑ رقبہ پر تعمیر ہوگا۔اس موقع پر شمال مشرقی علاقہ کی ترقی اور خلائی ادارے کے وزیرمملکت جتیندرسنگھ ،اسرو کے چیئرمین ڈاکٹر کے شیون ،جموں سینٹرل یونیورسٹی کے وائس چانسلر اشوک آئیما اور اسرو کے سابق چیئرمین ڈاکٹر کے رادھاکرشنن بھی موجود تھے۔اس کے علاوہ یوینورسٹی نے سینٹرل اسپیس انسٹرومنٹس آرگنائزیشن کے ساتھ بھی ایک مفاہمتی قرارداد پر دستخط کئے۔وائس چانسلر نے کہا کہ اس مرکز کے قیام سے نوجوانوں کو خلائی تحقیق ،فلکیات ،ارضیات ،ماحولیاتی سائنس اور متعلقہ شعبوں میں مہارت حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ اوریہ مستقبل میں قوم ملک کا اثاثہ ثابت ہونگے۔اس سلسلے میں یونیورسٹی کیمپس میں2روزہ نمائش کاآغاز کیاگیا۔
مزید پڑھیں:- - -  -111 دن سےبھوک ہڑتال پر بیٹھے آئی آئی ٹی پروفیسرچل بسے
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: