ریاض۔۔۔۔ایس ٹی سی نے ڈش انٹینا کے ذریعے سعودی عرب میں پہلی بار فضائی انٹر نیٹ سروس متعارف کرادی۔ یہ اعلان دبئی جیٹکس نمائش میں شرکت کیلئے جانے والے وفد نے کیا ہے۔ نمائش 14سے 18اکتوبر تک دبئی میں ہوگی۔ایس ٹی سی کا کہنا ہے کہ اس کا وفد دبئی کی نمائش میں جدید ترین تکنیکی حل پر توجہ مرکوز کریگا۔