وزیر تعلیم نے بیٹی کو سرکاری اسکول میں داخل کرادیا
کراچی... سندھ کے وزیرتعلیم سید سردار علی شاہ نے اہل اقتدار کے لئے اعلی مثال قائم کرتے ہوئے اپنی صاحبزادی کا داخلہ حیدر آباد کا سرکاری اسکول میں کرا دیا۔ اسے صوبے میں معیار تعلیم بہتر بنانے کے لئے حکومت کی بہترین کاوش قرار دیا جا رہا ہے۔ وزیرتعلیم کی 8سالہ بیٹی کیف نے تیسری جماعت میں داخلہ لیا ہے۔ وزیر تعلیم اپنی بیٹی اور2 بھتیجیوں کو لے کر گورنمنٹ اسکول پہنچے پرنسپل آفس میں تینوں بچیوں کے داخلہ فارم خود بھرے ۔ اس موقع پر وزیر تعلیم کی بیٹی کیف نے بتایا کہ میرے والدین نے سرکاری اسکول سے پڑھا ہے، میں بھی سرکاری اسکول سے ہی پڑھنا چاہتی ہوں۔