میچ فکسنگ : ناصر جمشید کی اپیل پر فیصلہ محفوظ
لاہور:پی ایس ایل کرپشن کیس میں سزا یافتہ کرکٹر ناصر جمشید کی10 سالہ سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پی سی بی کے آزاد ایڈجوڈیکٹر جسٹس ریٹائرڈ حامد فاروق کے سامنے ناصر جمشید کے وکیل علی رضا کبیر اور تفضل رضوی کی سربراہی میں پی سی بی لیگل ٹیم نے اپنے دلائل مکمل کیے۔پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی چھ شقوں کی خلاف ورزی پر ناصر جمشید کو اگست میں10 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔ ناصر جمشید کے وکیل کا موقف ہے کہ کرکٹر پر لگاے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں، ناصر جمشید نے پی ایس ایل میں شرکت کی اور نہ ہی انہوں نے شرجیل خان یا کسی اور کرکٹر سے رابطہ کیا۔دوسری جانب پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی کا کہنا ہے کہ ناصر جمشید اس سارے معاملے کا اہم کردار ہے اور اس نے کرکٹرز کو ایسا کرنے پر اکسایا۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ جوائن کریں