Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواجہ برادران کی حفاظتی ضمانت کےلئے درخواست

لاہور...سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق نے نیب کی گرفتاری سے بچنے کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت دائر کر دی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ آشیانہ ہاﺅسنگ سوسائٹی اسکینڈل کے حوالے سے نیب انکوائری کر رہا ہے ۔ نیب کے طلب کرنے پر پیش ہوئے اور اپنا جواب بھی داخل کرایا اور وہ نیب سے مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ اس کے باوجود خدشہ ہے نیب انہیں غیر قانونی طور پر گرفتار کرے گی ۔عدالت نیب کو گرفتاری سے روکنے کے احکامات جاری کرے۔ امکان ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ 15 اکتوبر کو درخواست کی سماعت کرے گا۔ 

شیئر: