لندن .. برٹش مسلم کونسل نے برطانوی رہنماﺅں سے اپیل کی ہے کہ وہ برطانیہ میں اسلامو فوبیا کی نئی بڑھتی ہوئی لہر کےخلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ ایک بیان میںکہا گیا کہ گزشتہ7 دن کے دوران مسلمانوں پر کئی حملے کئے گئے۔ جس کی بنا ءپر ضرورت اس بات کی ہے کہ بڑی پارٹیوں کے رہنما ان پر توجہ دیں۔ اس بیان میں برطانوی مسلمانوں کے ساتھ نامناسب رویئے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ لندن میں ایک شخص نے چاقو سے حملہ کر کے ایک مسلمان کو زخمی کر دیا۔ مسلمان خاتون کے سر سے حجاب کھینچ دیا گیا ۔جب اس نے اپنے پردے کو بچانے کی کوشش کی تو اسے20 میٹر تک زمین پر گھسیٹا گیا۔ ا سکاٹ لینڈ میں ایک مسجد کی دیوار پر صلیبی جنگوں سے متعلق نسل پرستانہ نعرے لکھے گئے۔