Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حاجیوں کو پریشانی سے بچانے کیلئے حکومت شفاف نظام قائم کرے،دہلی حج کمیٹی

نئی دہلی۔۔۔۔دہلی ریاستی حج کمیٹی نے امسال دہلی امبارکیشن پوائنٹ سے حج پر جانے والے حاجیوں کوہونیوالی مشکلات سے بچانے کیلئے متعلقہ وزارتوں ، ایجنسیوں، حج کمیٹی آف انڈیا اور ریاستی حج کمیٹی کے آپسی مفاہمت سے ایک شفاف نظام قائم کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔حج انتظامات سے متعلق پریس کانفرنس میں دہلی ریاستی حج کمیٹی کے رکن فیروز احمد نے وزارت اقلیتی امور اور وزارت شہری ہوابازی پر عدم تعاون کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ امسال حاجیوں کو ہونے والی پریشانیوں کے بارے میں آگاہ کرنے اور آئندہ مشکلات سے بچانے کے لئے تجاویز پیش کرنے کیلئے اقلیتی امور اور شہری ہوابازی کے وزراء سے کئی مرتبہ وقت مانگا لیکن انہوں نے5 منٹ کا وقت بھی نہیں دیا۔ فیروز احمد نے کہا کہ مقامی سطح پر حاجیوں کے جملہ معاملات ریاستی حج کمیٹی کے توسط سے انجام دیئے جاتے ہیں۔ ایسے میں ریاستی حج کمیٹی (دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی) کو مکمل اختیارات دیئے جانے چاہئیں بصورت دیگرمقامی سطح پر مختلف قسم کی سماجی اور سیاسی صورت حال پیدا ہونا ایک فطری بات ہے جس کے لئے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کو جواب دہ ہونا پڑتا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -قنوج کے قریب 2بسیں حادثے کا شکار،100سے زیادہ زخمی
رائے دیں، تبصرہ کریں
 

شیئر: