طریف ۔۔۔قطری میڈیا نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل اور انہیں منظر نامے سے غائب کرنے کا ذمہ دار جن 15سعودی افسران کو ٹھہرایا ہے اُن میں سے ایک عبدالعزیز شبیب البلوی بھی ہیں ۔ یہ 2016ء کے دوران ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو چکے ہیں ۔ قطری میڈیا سعودی عرب کیخلاف الزام تراشی میں اس قدر اندھا ہو چکا ہے کہ وہ زندہ افراد ہی نہیں بلکہ جاں بحق ہو جانے والوں کوبھی عدالت کے کٹہرے میں لانے میں کو ئی عار محسوس نہیں کررہا ۔