Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شوہر کی حالت دیکھ کر تہمینہ درانی خوفزدہ

لاہور ...سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے کہا ہے کہ ان کے شوہر کو انتہائی بری حالت میں ایک ایسے سیل میں رکھا گیا ہے جہاں دن اور رات کا کوئی تصور تک نہیں ۔ ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ بالآخر میرے شوہر کی نیب کی جانب سے گرفتاری کے 8 دن بعد مجھے ملاقات کی اجازت مل گئی ۔ ملاقات کے بعد میں گھر آگئی لیکن بہت خوفزدہ ہوں۔ شہباز شریف کو 10/10 کے سیل میں رکھا گیا جس میں ایک ایگزاسٹ فین لگا ہوا ہے لیکن کوئی روشن دان نہیں جس سے تازہ ہوا یا سورج کی روشنی آسکے۔نیب کی حراست میں دن اور رات کا کوئی تصور نہیں ۔واضح رہے کہ نیب کی جانب سے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو آشیانہ ہاوسنگ سکینڈل میں حراست میں لیاگیا ہے۔ گزشتہ روز شریف خاندان کے افراد نے ان سے نیب لاہور میں ملاقات کی تھی۔

شیئر: