برلن۔۔۔جرمن دارالحکومت برلن میں نسل پرستی کے خلاف ایک بڑی احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ منتظمین کے مطابق اس ریلی میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ افراد نے شرکت کی۔ اس مارچ کے شرکا نے دائیں بازو کی انتہا پسندی کو بھی مسترد کر دیا۔ مظاہرین نے کہا کہ دیواریں کھڑی کرنے کے بجائے انسانوں کے درمیان پل تعمیر کیے جانے چاہئیں۔ حالیہ برسوں میں اس مارچ کو اپنی نوعیت کا سب سے بڑا احتجاج قرار دیا جا رہا ہے۔