Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایگریکلچر بزنس اسکول کے قیام کی کوشش کر رہے ہیں، علیمہ خان

نمائندہ اردو نیوز۔ دبئی
 
نمل نالج سٹی کی روح رواں علیمہ خان نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم ایک نہیں کئی زندگیاں سنوارسکتی ہے ۔ ہماری اولین ترجیحات یہی ہیں کہ پاکستان میں تعلیم کا فروغ ہو اور ہم تعلیمی میدان میں اپنا لوہا منواسکیں۔ مسز علیمہ خان نے ان خیالات کا اظہار پاکستان بزنس کونسل کے زیر اہتمام استقبالیہ تقریب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ نمل نالج سٹی میں بین الاقوامی معیار کے تعلیمی اداروں کو مد نظر رکھتے ہوئے ترتیب دے رہے ہیں جن میں ایگریکلچر بزنس اوراسکول کا قیام بہت ہی اہمیت و افادیت کا حامل ہے۔ پاکستان چونکہ ایک زرعی ملک ہے اور ہماری کوشش ہے کہ زرعی شعبہ میں اتنی ترقی کریں جس کا براہ راست فائدہ ملک و قوم کو ہو۔
  • امارات کی تازہ ترین خبروں کے لئے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
پاکستان بزنس کونسل کے صدر محمد اقبال داود نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے مگر ہم زرعی ملک ہونے کے باوجود زراعت کے شعبہ میں بہت پیچھے ہیں ۔
  • امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں
تقریب میں ڈائریکٹر بزنس کونسل کامران احمد ریاض ‘صدر پی ٹی ٹی آئی دبئی عرفان افسراعوان ‘نائب صدر بزنس کونسل ‘محمد احمد شیخانی ‘محمد شبیر مرچنٹ ‘راشد اشرف ‘ناصر خان ‘شاہد وڑائچ ‘جمشید فاضل نے نمل نالج سٹی کے حوالے سے کی جانے والی کاوشو ں پر مسز علیمہ خان کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

شیئر: