کنٹرول لائن پر سیز فائر کی پھر خلاف ورزی
راولپنڈی.... ہندوستانی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی پھر خلاف ورزی کی ہے۔ چڑی کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ سے 8 سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہندوستانی فوج نے چڑی کوٹ سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ 8 سالہ خیام شدید زخمی ہوا۔ پاک فوج نے اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا۔ دریں اثناءپاکستان نے کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ سے ایک بچے کے زخمی ہونے پر ہند سے احتجاج کیا ہے۔ پاکستانی ترجمان نے کہا کہ ہندوستانی فوج لائن آف کنٹرول پر مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے۔