Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سمندر پار پاکستانیوں نے پہلی بار آن لائن ووٹ ڈالا

اسلام آباد:  ملک بھر میں گزشتہ روز ہونے والے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات میں سمندر پار پاکستانیوں نے پہلی مرتبہ اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر کے 35 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں گزشتہ روز پولنگ ہوئی جن میں قومی اسمبلی کے 11 اور صوبائیا سمبلیوں کے 24 حلقے شامل تھے۔ اس حوالے سے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹرنیٹ ووٹنگ کا استعمال کیا گیا ہے۔ تازہ پیش رفت سے متعلق اعداد شمار کے مطابق 35 حلقوں کے 7364 سمندر پار پاکستانیوں کو انٹرنیٹ ووٹنگ کے تحت اپنا حق رائے دہی استعمال کرنا تھا جن میں سے 5881 نے ضمنی انتخابات میں اپنے اپنے امیدواروں کو ووٹ ڈالا۔
انٹرنیٹ ووٹنگ کے لیے ووٹرز کو پہلے ہی الیکشن کمیشن کی جانب سے ای میل کے ذریعے پاس کوڈز جاری کردیے گئے تھے جس کے تحت آئی ووٹرز نے انٹرنیٹ کے ذریعے بیرون ملک گھر بیٹھے ووٹ کاسٹ کیا۔
 
مزید پڑھیں:- - - - -سعودی تاجروں کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا
 

شیئر: