Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تارکین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، چوہدری وسیم اختر والے

نمائندہ اردونیوز۔ دبئی
 
اوورسیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرمین چوہدری وسیم اختر والے نے کہا ہے کہ تارکین وطن کے مسائل حل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہے ہیں ۔اس ضمن میں پنجاب کی باڈ ی آئندہ 10دنوں مےں مکمل ہوجائے گی جس کے تحت تارکین وطن کو درپیش مسائل حل کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف یو اے ای کے زیر اہتمام دبئی میںمنعقدہ استقبالیہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جوہدری وسیم اختر والے نے کہا کہ او پی سی کا نیا اسٹریکچر بنا رہے ہیں جس کے تحت پنجاب کے ہر ضلع میں ڈسٹک کورٹس کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور تارکین وطن کی درخواستوں پر متعلقہ ضلع کے چیئرمین اوپی سی اور ڈسٹرکٹ کورٹس چند دنوں کے اندر تارکین وطن کی طرف سے دی جانے والی درخواستوں پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے مسائل کا حل کریں گی۔ چوہدری محمد وسیم اختر نے کہا کہ اوورسیز کمیشن کا دائرہ کا ر وزیراظم عمران خان کی ہدایت پر پنجاب کے بعد پورے پاکستان میں وسیع کیا جائیگا تاکہ تارکین وطن کو پاکستان کے کسی صوبے میں مسئلہ درپیش ہو وہاں اس کا مسئلہ حل کیا جاسکے۔
  • امارات کی تازہ ترین خبریں واٹس ایپ پر وصول کریں 
تحریک انصاف یو اے ای کے بانی رہنما میاں اویس انجم نے کہا کہ نیب ‘عدالتیں اور دیگر ادارے جو کام کر رہے ہیں وہ پاکستان کی عوام کی آواز ہیں۔ ہم سچائی کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ سچ کیلئے کردار ادا کریں گے ۔میاں اویس انجم نے کہاکہ پاکستان کو درپیش چیلنجز اور خرابیاں 40 دنوں میں دور نہیں ہو سکتیں کیونکہ 35سال تک حکمرانی کرنے والے پاکستان کو مسائل کے دلدل میں دھکیل کر گئے ہیں۔
 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر تحریک انصاف عجمان چوہدری عبیدآڈوئیاں اور نگزیب جنگل خیلوی ‘چوہدری امجدا قبال امجد اور حاجی میرحسن نے کہاکہ عمران خان اپنی 22سالہ جدوجہد کے ذریعے اقتدار میں آئے ہیں۔ انہوں نے کسی ادارے یاجرنیلوں کی انگلی پکڑ کر اقتدار حاصل نہیں کیا۔ اب وقت آگیا ہے کہ اپوزیشن تحریک انصاف کو5 سال کام کرنے دے اور پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ نہ ڈالے۔ 
  • امارات میں مقیم کمیونٹی کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں
تقریب میں ملک اصمام ‘چوہدری نوید ‘جاوید خان ملک عظیم ‘صبیحہ سیف ‘گل محمد خان ‘جعفرحسین ‘ وقار احمد ‘ذوالفقار ملک ‘سردار علی ‘قاری محمد اسلم سرکانی و دیگر شریک تھے۔ دریں اثناچوہدری وسیم اختروالے کو تقریب میں آمد پر جنرل سیکرٹری تحریک انصاف شاہد خان و دیگر رہنماوں نے گلدستے پیش کئے۔
 

شیئر: