پرانے ٹائر فروخت کرنے پر دکان 15دن بند
ریاض۔۔۔۔وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے زائد المیعاد ٹائر ذخیرہ اور فروخت کرنیوالے تجارتی ادارے پر جرمانے اور ادارہ 15روز تک بند کرنے کا عدالتی فیصلہ نافذ کرادیا۔وزارت نے عدالتی فیصلے کے بموجب متعلقہ تجارتی ادارے کی تشہیر بھی 2مقامی اخبارات میں کرادی۔ تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ کی فوجداری عدالت میں ایک ادارے کے خلاف یہ مقدمہ پیش کیا گیا تھا کہ وہ زائد المیعاد ٹائر ذخیرہ کرکے فروخت کررہاہے۔ الزام ثابت ہوجانے پر جرمانے، 15دن تک تجارتی ادارہ بند کرنے اور دومقامی اخبارات میں ادارے کی تشہیر خود اس کے خرچ پر کرنے کا فیصلہ کردیا گیا تھا۔