Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الہ آباد یونیورسٹی شمسی توانائی سے آراستہ ملک کی پہلی یونیورسٹی

الہ آباد۔۔۔۔ الہ آباد یونیورسٹی نے شمسی توانائی سے استفادہ کرنے والی ملک کی پہلی یونیورسٹی کا درجہ حاصل کر لیا ۔ یونیورسٹی رابطہ عامہ افسر چترنجن کمارنے بتایا کہ  وائس چانسلر پروفیسر رتن لال ہانگلو نےشعبہ وکالت کی چھت پرشمسی توانائی پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔ اس کے ساتھ ہی یونیورسٹی متبادل توانائی کے شعبے میںخود کفیل ہوگئی۔چترنجن نے بتایا کہ بجلی کا استعمال کم کرنےاورشمسی توانائی کے  فروغ  کے لئے اس پروجیکٹ کا آغاز سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا کے ہدایت کے مطابق یونیورسٹی میں جون 2018 میں کیا گیاتھاجسے 5ماہ میں ہی یو نیورسٹی نےمکمل کردیا۔ اب یونیورسٹی کی تمام 23 عمارتوں پر شمسی توانائی پینل نصب کردیئےگئے ہیں۔چترنجن کمار نے مزید بتایا کہ یونیورسٹی میں ایسے 4426 پینل لگائے گئے ہیں۔اس شمسی پروجیکٹ سے یونیورسٹی میں یومیہ  6000 یونٹ بجلی پیدا ہوگی جس س یونیورسٹی کوماہانہ تقریبا 20 لاکھ روپئے کا فائدہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ ہفتہ (سنیچر) اور اتواریونیورسٹی بند رہنے پراضافی بجلی الہ آباد شہر کو سپلائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:- - - -الٰہ آباد کا نام تبدیل کرنے سے اس کی شناخت متاثرہوگی، کانگریسی ترجمان
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: