Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا بھر میں بچے ماضی کے مقابلے میں جلد سمجھدار ہونے لگے

    لندن - -  - یورپی ملک ڈنمارک کے سائنسدانوں کی جانب سے کی جانے والی ایک حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ اب بچے ماضی کے مقابلے جلد ہی بالغ ہو رہے ہیں۔علاوہ ازیں تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ بچوں کے بالغ ہونے کی عمر میں ہر سال کمی واقع ہو رہی ہے، یعنی کہ وہ کم عمری میں بالغ ہو رہے ہیں۔ حالیہ تحقیق میں بچوں کے جلد بالغ ہونے کی وجوہ بھی جاننے کی کوشش کی گئی۔آکسفورڈ اکیڈمک کے سائنس جرنل ،ہیومن ری پروڈکشن’ میں شائع تحقیق کے مطابق بچے اب انتہائی کم عمری میں بالغ ہونے لگے ہیں۔  ڈنمارک کی یونیورسٹی آف آرہی کے ماہرین کی جانب سے لیے گئے جائزے سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ وہ بچے جلد ہی  بلوغت کو پہنچ جاتے ہیں  جن کی مائیں جلد بالغ ہوئی تھیں۔  ماہرین نے تحقیقات کے دوران ڈنمارک کی 16 ہزار خواتین اور ان کے بچوں کے ڈیٹا اور بالغ ہونے کے اوقات کا جائزہ لیا۔  کم عمری اور جلدی میں بالغ ہونے والے  بچوں اور خصوصی طور پر بچیوں میں بعد ازاں ذہنی مسائل اور بیماریاں بھی پائی جاتی ہیں۔   ہر سال بچوںکے بالغ ہونے کی عمر میں کمی واقع ہو رہی ہے۔رپورٹ میں بچوں کی پیدائش، بعد ازاں وزن اور بالغ ہونے کے بعد ان میں پائی جانے والی بیماریوں اور مسائل کا بھی جائزہ لیا گیا۔خیال رہے کہ اس وقت دنیا کے مختلف ممالک میں بچوں کے بالغ ہونے کی درست عمر کا تعین جدید تحقیقات کے باعث الگ الگ رکھا گیا ہے۔برطانیہ میں لڑکیوں کے بالغ ہونے کی درست عمر 11 جب کہ لڑکوں کی عمر 12 برس ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -185 ملین سال قبل کار جتنے ڈائنا سورتھے

شیئر: