Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلیٹ ٹینکر پی این ایس معاون پاک بحریہ میں شامل

کراچی .. فلیٹ ٹینکر پی این ایس معاون پاک بحریہ کے فلیٹ میں شامل کردیا گیا۔ پی این ایس معاون کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں تعمیر ہونے والا سب سے بڑا بحری جنگی جہاز ہے جسے تر کی کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ جہاز مختلف قسم کے میری ٹائم آپریشنز انجام دینے کی صلاحیت کا حامل ہے اس میں سمندر میں موجود پاک بحریہ کے دیگر جہازوں کو تیل اور دیگر فوجی سازو سامان کی فراہمی شامل ہے۔ جہاز پر 2 ہیلی کاپٹروں کی گنجائش موجودہے۔ پی این ایس معاون پر جدید ترین طبی سہو لتیں بھی موجود ہیں جس کی بدولت یہ جہاز کسی بھی قسم کی قدرتی آفات کے دوران سمندر میں محو سفر دوست ممالک کے بحری جہازوں کو فوری امداد بھی فراہم کر سکتا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہا کہ بحری شعبے کی ترقی سے ہماری برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور قیمتی زر مبادلہ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے منصوبے سے پاکستان کی بحری حدود میں بحری تجارت اور سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوگا اور ان تمام تجارتی سرگرمیوں کے تحفظ کے لئے مستحکم بحریہ ناگزیر ہے۔ حکومت پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافے اور بحری شعبے کے فروغ کیلئے تمام ضروری وسائل مہیا کرے گی۔ 

شیئر: