Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان اب ڈو مور نہیں سنے گا،شہر یار آفریدی

کراچی...وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا کراچی کو یرغمال بنانے والوں سے کہتا ہوں اپنا قبلہ درست کرلیں۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت سب دہشتگردوں پر ہاتھ ڈالیں گے۔جو پاکستان کے آئین کو عزت دیتا ہے اس کی ہم عزت کرتے ہیں،جو پاکستان کے قوانین کو نہیں مانتا انہیں ہم عزت نہیں دیں گے۔ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے والے سن لیں۔ پاکستان اب ڈومور نہیں سنے گا۔ کراچی میں خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی 65 فیصد ریونیو دیتا ہے مگر اسے اندھیرے میں رکھا گیا ۔عمران خان کراچی کو ترقی یافتہ بنائیں گے۔کراچی کوملنے والے اربوں روپے کے پیکج کاحساب لیں گے۔ کراچی میں سڑکوں اور کچرے کی حالت دیکھ کرافسوس ہواہے۔ وفاقی حکومت کراچی کوکراچی بنانے میں اپناکرداراداکرے گی ۔

شیئر: