پاکستان میں35 ملین افراد غذائی قلت کا شکار
کراچی...عالمی ادارے کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں 821 ملین افراد غذائی قلت کا شکار ہیں۔35ملین کا تعلق پاکستان سے ہے۔اگر فوری طور پر غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات نہ کئے گئے تو مستقل میں اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ سندھ میں پانی کی قلت سے شعبہ زراعت کو مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اس وقت اسلام آباد میں غذائی قلت کے شکار افراد کی تعداد 12 فیصد، پنجاب میں 14 فیصد، سندھ میں 22 فیصد، کے پی کے میں 20 فیصد، بلوچستان میں 40 فیصد، آزاد کشمیر میں 29 فیصد اور فاٹا میں 43 فیصد ہے۔