ریاض ۔۔سعودی عرب نے ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے قبضے سے فرانسیسی یرغمال ایلن کومہ کو رہا کرالیا ۔ 4ماہ سے اغواء کئے ہوئے تھے ۔ فرانسیسی صدر نے تعاون کی اپیل کی تھی ۔ حوثیوں نے 8جولائی 2018ء کو الحدیدہ سے فرانسیسی خاتون کو اغواء کیا تھا۔عرب اتحاد نے فرانسیسی فوج کے ماتحت طیارے سی ون 30کو یمن بھیج کر فرانسیسی خاتون کو منتقل کرنے کی اجازت دیدی ۔فرانسیسی طیارہ صنعاء سے سلطنت عمان کے دارالحکومت مسقط کا سفر کرے گا ۔ فرانسیسی صدر نے اپنے شہری کو رہا کرانے میں تعاون دینے پر سعودی حکام کا شکریہ ادا کیا۔