Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہتھنی کا برتھ ڈے،سونڈ سے تلوار پکڑ کر 50کلو گرام کا کیک کاٹا

سمستی پور۔۔۔۔آپ نے انسانوں کے یوم پیدائش پر کیک کاٹنے اورجشن منانے کی باتیں تو سنی ہونگی مگر بہار کے سمستی پور میں جانوروں سے پیارکرنے والے ایسے لوگ موجود ہیں جنہوں نے 8سالہ ہتھنی ’’رانی‘‘ کا برتھ ڈے دھوم دھام سے منایا۔ ہتھنی نے اپنے سونڈ سے تلوار پکڑ کر50کلو گرام وزنی کیک کاٹا۔برتھ ڈے کی تقریب میں شریک مہمانوں اورعلاقے کے لوگوں نے ہتھنی کو گفٹ پیش کئے۔اس تقریب میں بہار اسمبلی کے صدر وجے کمار چودھری نے بھی شرکت کی۔پرندوں اور مویشی پروری کے شوقین مہند ر پردھان گائے ، بیل ، بھینس ، اونٹ ، ہاتھی اورمختلف قسم کے پرندوں کی دیکھ بھال اور ان کی پرورش کرنے میں مصروف ہیں۔پردھان نے بتایا کہ 2011ءمجھے مالا نامی ہتھنی ایک جگہ انعام کے طور پر ملی کچھ ماہ بعد اس نے ایک بچے کو جنم دیاجس کا نام رانی رکھا۔ مالا 6ماہ بعد مرگئی تو رانی کو اولاد کی طرح  پالا۔اسے 4گایوں کا روزانہ دودھ پلایا کرتا تھا۔اس انوکھے برتھ ڈے میں شریک افراد نے جانوروں سے محبت کرنیوالے  پردھان کے جذبے کی تعریف کی۔
مزید پڑھیں:- - - -11سالہ بچے نے رچا اغوا کاڈرامہ؟
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
 
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: