Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شریف برادران کیخلاف کر پشن کا ایک اور اسکینڈل

واشنگٹن...امریکی جریدے وال اسٹریٹ جنرل نے شریف برادران کا ایک اور اسکینڈل سامنے لایا ہے۔ کے الیکٹرک کی فروخت میں 2کروڑ ڈالر کی کک بیکس معاہدے کا انکشاف ہوا ہے ۔ امریکی جریدے نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا کہ شریف برادران نے کے الیکٹرک کی سودے بازی میں کرپشن کی۔ ابراج کیپٹل کے عارف نقوی نے شریف برادران سے تعلقات بڑھائے۔ عارف نقوی نے پس پردہ شریف برادران سے ملاقاتیں کیں۔ عارف نقوی نے ابراج کیپٹل کے پارٹنر کو لکھا کہ معاملہ عمومی طور پر طے کرنا ہے ۔ عارف علوی نے ای میل کی کہ معاملہ غلط ہاتھ میں لگ گیا تو دھماکہ ہو گا۔ کک بیکس کی تقسیم کیسے ہو گی۔ یہ شریف برادران بتائیں گے۔ شریف برادران کو رقم الیکشن فنڈ یا فلاحی کام کی آڑ میں دی جائے گی۔ یہ شریف برادران بتائیں گے کہ 2کروڑ ڈالر کیسے دیئے جائیں۔وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق شریف برادران اور کے الیکٹرک کک بیکس ڈیل 8سال پہلے کی ہے۔ ابراج کیپیٹل اور شریف برادران کے معاملات انتہائی خفیہ رکھے گئے ۔دریںاثناء عارف نقوی اور شریف برادران نے کسی ڈیل کی تردید کی ہے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ غلط الزامات لگانا کاروبار بن چکا ہے۔ وال ا سٹریٹ جنرل کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کریں گے۔ وال ا سٹریٹ جنرل نے اپنے دعوے کے ساتھ ہماری تردید بھی لگائی ہے ۔

شیئر: