Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: بیوہ اور مطلقہ کے علاوہ طلبہ کو بغیر کفیل اقامے جاری ہوں گے

وزٹ ویزے پر آنے والے ملک سے باہر جائے بغیر ویزے کی تجدید کرواسکتے ہیں
 
ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں بیوہ اور مطلقہ خواتین کے علاوہ ہائی اسکول یا یونیورسٹی کی تعلیم مکمل کرنے والے طلبہ کا اقامہ کفیل کے بغیر تجدید کیا جائے گا۔ اسی طرح وزٹ ویزہ ختم ہونے پر ملک سے باہر جائے بغیر ایک ماہ کے لئے تجدید کی جاسکے گی۔ فیڈرل اتھارٹی برائے آئیڈنٹی اینڈ سیٹیزن شپ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے نئے فیصلے کی تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔
 اعلامیہ کے مطابق اتوار سے بیوہ اور مطلقہ خواتین کے علاوہ ہائی اسکول اور یونیورسٹی کی تعلیم مکمل کرنے والے طلبہ کا اقامہ کفیل کے بغیر تجدید ہوگا۔ ایک سال کی تجدید کی فیس سو درہم ہوگی۔ اسی طرح وزٹ ویزے پر آنے والے ملک سے باہر جائے بغیر اپنے ویزوں کی تجدید کراسکتے ہیں۔ ایک ماہ کی تجدید کی فیس 600درہم ہوگی۔ اس کی دو مرتبہ تجدید ممکن ہوگی۔مذکورہ فیصلے امارات کابینہ نے کئے تھے جن پر اتوار سے عملدرآمد شروع ہوگا۔ بیوہ اور مطلقہ خواتین کے اقاموں کی تجدید کی شرط یہ ہے کہ خاندان کے سربراہ کی وفات یا طلاق کے وقت ان کا اقامہ نافذ العمل ہو۔طلاق یا بیوہ ہونے کی صورت میں ان کے پاس رہائش اور میڈیکل انشورنس ہو۔ تجدید کرتے وقت مطلقہ یا بیوہ خاتون اور18سال سے زیادہ عمر کے بچے میڈیکل کروائیں گے۔

شیئر: