Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس اور مصر کے درمیان اسٹراٹیجک شراکت کا معاہدہ

ماسکو ۔۔روسی صدر پوٹین اور مصری صدر عبدالفتاح سیسی نے اسٹراٹیجک شراکت کا معاہدہ کر لیا ۔ دونوں ملکوں کے سربراہوں نے معاہدے پر دستخط کر کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کا دائرہ وسیع کرنے کی قانونی بنیاد قائم کر دی ۔معاہدے کو مصر اور روس کے درمیان اسٹراٹیجک تعاون اور جامع شراکت کا نام دیا گیا۔روس نے اپنی تاریخ میں پہلی بار کسی عرب ملک کے ساتھ اس انداز کا معاہدہ کیا ہے ۔ اس سے مصر کے ساتھ تعلقات کو آگے بڑھانے میں روس کی دلچسپی کا پتہ چلتا ہے ۔ 

شیئر: