35 لگژری گاڑیوں کی خریداری‘ نیب نے تحقیقات شروع کردی
اسلام آباد: گزشتہ دور حکومت میں 35 لگژری گاڑیوں کی درآمد کے حوالے سے نیب نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وزارت خارجہ اور داخلہ سے ریکارڈ بھی طلب کرلیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ حکومت نے سارک کانفرنس کے لیے خریدی گئی 35 لگژری گاڑیوں میں 942 اضافی فیچر لگوائے تھے جس پر نیب ان کی قانونی حیثیت جاننے کی کوشش میں ہے کہ آیا ان گاڑیوں کا استعمال اور درآمد قانون کے مطابق تھا یا نہیں۔ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق نیب وزارت خارجہ اورکابینہ ڈویژن کے متعلقہ افسران سے تحقیقات کرے گا۔