تبدیلی کے نام پر تباہی آرہی ہے،مریم اورنگزیب
اسلام آباد...مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی کے نام پر تباہی آرہی ہے۔ حکومت کو عوام دشمنی کا جواب 14 اکتوبر کو مل گیا ۔گیس کی قیمت میں اضافہ عوام دشمن حکومت کا ایک اور عوام دشمن اقدام ہے۔ اگر ظلم بند نہ ہوا تو مہنگائی کے ستائے عوام سڑکوں پر ہوں گے۔ جمعہ کو اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کی اور کہا کہ۔حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا ۔ جب سے تحریک انصاف اقتدار میں آئی ہے عوام نے سکون کا سانس نہیں لیا۔ حکومت اپنی نااہلی کا بوجھ عوام پر ڈال رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تبدیلی کے نام پر تباہی آرہی ہے۔