10سالہ بچے پر گیس چوری کا مقدمہ
پشاور...سوئی نادرن گیس نے 10سالہ بچے کے خلاف گیس چوری کا مقدمہ درج کرادیا۔پشاور کے علاقے میں سربند میں سوئی گیس حکام نے گیس چوری کے خلاف کارروائی کی۔ محکمے کے حکام نے غیر قانونی گیس کنکشن کے الزام میں مکان پر چھاپا مارا۔ انہیں جب وہاں کوئی بڑی عمر کا شخص نہیں ملا تو10 سالہ اسد پر گیس چوری کا مقدمہ درج کرادیا۔ایف آئی آر میں نامزد اسد نجی اسکول میں چوتھی جماعت کا طالبعلم ہے۔ اسد خاننے ضمانت کیلئے عدالت سے رجو ع ہے۔بچے کے والد نے بتایا کہ میرے بیٹے کو جھوٹی ایف آئی ار میں نامزد کیا گیا ۔ ہمارے پاس گیس کا ڈیمانڈ نوٹ موجود ہے۔ کام کے سلسلے میں بنوں میں تھا کہ میرے پیچھے یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے کہا ہے کہ بچے کی عمر کا پتہ چلنے پر گرفتاری موخر کردی گئی۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔