Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اتحادی فورسز کے ٹھکانے پر حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام

    عدن  - --  - عرب اتحادی فورسز کے فضائی نگرانی یونٹ نے حوثیوں کے ڈرون کو قبضے میں لے لیا ۔ایرانی ساختہ ڈرون کو دھماکہ خیز مواد سے بھرا گیا تھا ۔ عاجل ویب نیوز نے کویتی نیوز ایجنسی کونا کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ اتحادی فورسزکے مخصوص یونٹ نے الحدیدہ کمشنری کی جانب محوپرواز دھماکہ خیز مواد سے بھرے ڈرون کو اس وقت قبضے میں لے لیا جب وہ اتحادی فورسز کے کمانڈنگ یونٹ کی جانب جارہا تھا ۔ اتحادی فورسز کے ماہرین نے ڈرون کا معائنہ کرنے کے بعد جاری رپورٹ میں کہا ہے کہ " قاصف 1 ـ " نامی ڈرون ایرانی ساختہ ہے جو جدید ترین راڈار سسٹم سے لیس ہے ۔ ڈرون پر خطرناک دھماکہ خیز مواد فٹ کیا گیا تھا ۔ اس قسم کے ڈرون کے ذریعے ایران نواز حوثی باغی اتحادی فورسزکے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں جس میں وہ ہمیشہ ناکام رہے ۔
مزید پڑھیں:- - - -خاشقجی کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کا علم ولی عہد کو نہیں تھا

شیئر: