دبئی: یکم نومبر کو امارات کا پرچم لہرایا جائے۔ یہ ہدایت دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے تمام سرکاری ونجی اداروں کے علاوہ شہریوں کو کردی ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ یکم نومبر کو صبح 11بجے تمام سرکاری ادارے، نجی کمپنیاں اور شہری ایک وقت میں امارات کا پرچم بلند کریں گے۔ اس دن متحدہ عرب امارات پرچم کا دن منارہا ہے۔ امارات کا پرچم ہماری عزت ووقار ، ہماری تاریخ اور خود مختاری کی علامت ہے۔ میں تمام شہریوں سمیت وزارتوں اور اداروں کو ہدایت دیتا ہوں کہ یکم نومبر کو صبح 11بجے امارات کا پرچم لہرایا جائے۔
-
امارات کی تازہ ترین خبریں واٹس ایپ پر وصول کریں
الإخوة والأخوات..تحتفل دولتنا بيوم العلم قريبا..رمز سيادتنا ووحدتنا..فخر مسيرتنا..ورايتنا التي ستعانق الفضاء..ندعو مواطنينا ومؤسساتنا ووزاراتنا لرفعه موحدا في الأول من نوفمبر الحادية عشر صباحا في وقت واحد..معبرين عن مصير واحد..وبيت واحد..وانتماء لا يزيده الزمن الا ثباتاً ورسوخا.. pic.twitter.com/14Gqwy51Zr
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) ٢٠ أكتوبر ٢٠١٨